پی ٹی وی گلوبل چینل کو بچوں کے پروگرامز کیلئے مختص کیا جا رہا ہے‘مریم اورنگزیب

منگل 23 مئی 2017 14:12

پی ٹی وی گلوبل چینل کو بچوں کے پروگرامز کیلئے مختص کیا جا رہا ہے‘مریم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء)وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مثبت پہلوؤں پر بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی وجہ سے معاشر ے میں عدم برداشت اور انتہا پسندانہ سوچ میں اضافہ ہوا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 35 سال سے ملک دہشتگردی کا شکار رہا ہے۔

دہشتگردی کے باوجود پاکستانی قوم نے ہمت نہیں ہاری۔پاکستان کے مثبت تشخص کی بحالی پوری قوم کا عزم ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان میں فلمی صنعت کو بحال کیا جا رہا ہے۔نوجوان نسل کی آگاہی کے لیے پوری دنیا فلم انڈسٹری کو استعمال کرتی بچوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پی ٹی وی گلوبل چینل کو بچوں کے پروگرامز کیلئے مختص کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے زیبسٹ یونیورسٹی میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے میڈیا فیسٹول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ میڈیا فیسٹول میں طلبا و طالبات کی طرف سے پاکستان کی ثقافت اور ورثے کے حوالے سے مختلف سٹالز لگائے گئے۔ وزیر اطلاعات نے سٹالز کا دورہ کیا۔ طلباء کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پوری دنیا میں میڈیا وہ واحد ذریعہ ہے جس سے ہم اپنے بیانیے کو جاری کرتے ہیں۔