چمن اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 مئی 2017 14:07

چمن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مئی 2017ء):چمن اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکےچمن اور نواحی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر  زلزلے کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز چمن سے متصل پاک افغان سرحدی علاقہ تھا۔