Live Updates

عمران خان کی منی ٹریل سے متعلق راشد علی خان نے بیان حلفی جمع کروا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 مئی 2017 13:58

عمران خان کی منی ٹریل سے متعلق راشد علی خان نے بیان حلفی جمع کروا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مئی 2017ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی منی ٹریل سے متعلق ان کے دوست راشد علی خان کا بیان حلفی جمع کروا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راشد علی خان عمران خان کے قریبی دوست ہیں۔ راشد علی خان نے کہا کہ میں ایک انٹرنیشنل بنکر ہوں۔ اور عمران خان کو گذشتہ 23سے جانتا ہوں۔ میں نے عمران خان کی جائیداد سے متعلق معاہدہ کروایا۔

عمران خان جمائما کو پاکستان میں سیٹل کرنا چاہتے تھے لیکن جمائما نے پاکستان میں رہنے سے انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جمائما کو سیٹل کرنے کے لیے لندن فلیٹس بیچ کرپاکستان میں بنی گالہ ہی میں 300 کینال زمین خریدنا چاہتے تھے۔لندن فلیٹس فروخت نہ ہونے کی وجہ سے عمران خان کو جمائما سے رقم ادھار لینا پڑی۔

(جاری ہے)

راشد علی خان نے بتایا کہ جمائما خان نے میرے سٹی بنک اکاﺅنٹ میں امریکی ڈالرز منتقل کیے۔

عمران خان کا جمائما کو رقم واپس کرنا بھی میرے علم میں ہے۔راشد علی خان نے کہا کہ بنی گالہ میں تین سو کینال کی جگہ ایجنٹ کے ذریعے خریدی گئی ۔ ایجنٹ کو میری موجودگی میں رقم ادا کی گئی ۔ جمائما کو پاکستان میں سیٹل کرنے کے لے رقم ادھار لی گئی تھی ۔جمائما 2002 میں برطانیہ منتقل ہوئیں۔ جمائما نے عمران خان کو بھی برطانیہ سیٹل ہونے پر زور دیا۔  بیان حلفی میں راشد علی خان نے مزید بتایا کہ جمائما خان نے طلاق کے بعد بنی گالہ کی جائیداد رکھنے سے انکار کر دیا۔ اور بنی گالہ کی جائیداد عمران خان کو واپس کر دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :