Live Updates

غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس ،ْ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی سماعت ملتوی کر نے کی درخواست مسترد کر دی ،ْ سات جون کو جواب طلب

عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی حنیف عباسی کی جانب سے اسی نوعیت کی درخواست دائر کی گئی ہے ،ْوکیل عمران خان کیا آپ سپریم کورٹ میں جواب دے چکے ہیں آپ سے جو جواب مانگا ہے وہ جمع کرانے میں کیا حرج ہی ،ْ چیف الیکشن کمشنر سپریم کورٹ میں انہی نکات پر دائر پٹیشن کا جواب دے چکے ہیں اور عمران خان نے 2010 سے 2015 تک کا سرٹیفکیٹ دیا ہے ،ْوکیل عمران خان ْعمران خان پہلے 2010 سے 2015 تک کے پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے جواب جمع کرائیں ،ْچیف الیکشن کمشنر

منگل 23 مئی 2017 13:57

غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس ،ْ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی سماعت ملتوی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس میں عمران خان کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 7 جون تک جواب طلب کرلیا۔منگل کو الیکشن کمیشن میں ممنوعہ ذرائع سے پارٹی فنڈز لینے پر عمران خان کی نااہلی کیلئے ہاشم بھٹہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر جسٹس سر دار محمد رضا کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی۔

درخواست گزار ہاشم علی بھٹہ کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیاکہ عمران خان نے 2010 سے 2015 تک کے جو پارٹی کے اثاثہ جات جمع کرائے تھے اس میں انہوں نے بیان دیا تھا کہ ہم نے کوئی بھی فنڈ نہیں لیا۔ہاشم علی بھٹہ نے الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی جانب سے ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ حاصل کرنے کی تفصیلات جمع کرائی تھیں جس پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو منگل کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا تاہم عمران خان کے وکیل شرافت چوہدری نے جواب جمع نہیں کرایا اور سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دیتے ہوئے استدعا کی کہ عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی حنیف عباسی کی جانب سے اسی نوعیت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنرسردار رضاخان نے استفسار کیا کہ کیا آپ سپریم کورٹ میں جواب دے چکے ہیں آپ سے جو جواب مانگا ہے وہ جمع کرانے میں کیا حرج ہی وکیل عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں انہی نکات پر دائر پٹیشن کا جواب دے چکے ہیں اور عمران خان نے 2010 سے 2015 تک کا سرٹیفکیٹ دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہم نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز نہیں لئے ۔الیکشن کمیشن کے بینچ نے مشاوت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا اور کچھ دیر بعد جواب سناتے ہوئے حکم دیا کہ عمران خان پہلے 2010 سے 2015 تک کے پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے جواب جمع کرائیں اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ ہاشم علی بھٹہ کی درخواست سماعت کے لئے غیر معینہ مدت تک ملتوی کی جائے یا نہیں۔

عدالت نے عمران خان سے 7 جون تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات