لاہور کے مقامی تھانہ میں پہلی مرتبہ خاتون ایس ایچ او تعینات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 مئی 2017 13:32

لاہور کے مقامی تھانہ میں پہلی مرتبہ خاتون ایس ایچ او تعینات
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مئی 2017ء) : یہ بات سچ ہے کہ آج کے دور میں خواتین نے ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ ایسی ہی ایک خاتون لاہور کے مقامی تھانہ میں ایس ایچ او کے طور پر تعینات ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

19 سال بعد غزالہ شریف نے لاہور کے علاقہ تھانہ رنگ محل میں بطور ایس ایچ او اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینا شروع کر دی ہیں۔غزالہ شریف لاہور میں ایس ایچ او تعینات ہونے والے پہلی خاتون ہیں۔ غزالہ شریف کا کہنا ہے کہ معاشرے سے منشیات کا مکمل خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔ تھانے میں پہلی مرتبہ خاتون افسر کی تعیناتی پر تھانے کا عملہ اسے خوشگوار تجربہ قرار دے رہا ہے۔ غزالہ شریف کا بطور ایس ایچ او تعینات ہونا بدلتے ہوئے پاکستان کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :