پی آئی اے کو بند کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 مئی 2017 13:17

پی آئی اے کو بند کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے نیا پنڈورا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مئی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا پی آئی اے کو بند کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 سے دوبارہ انیس یا بیس کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

ایک ایشو تو یہ ہے کہ تین چار روز کے دوران ہیروئن برآمد ہونے کا یہ دو سرا واقعہ ہوا ہے۔

جس جہاز سے ہیروئن برآمد کی گئی اس میں مریم نواز بھی سوار تھیں اور اگر لندن کے ائیر پورٹ پر اس جہاز کی چیکنگ ہوتی تو مریم نواز سمیت ملک کی بھی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوتی۔ ڈاکٹر شاہد مسعودنے کہا کہ ایسے واقعات دیکھ کر لگ رہا ہے کہ کوئی پی آئی اے کو بند کروانے کی سازش کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :