بانی متحدہ کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کیلئے ایف آئی اے نے انٹر پول سے 13جون تک مہلت طلب کرلی ،ْدرخواست منظور

منگل 23 مئی 2017 13:13

بانی متحدہ کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کیلئے ایف آئی اے نے انٹر پول سے 13جون ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء)بانی متحدہ کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کیلئے ایف آئی اے نے انٹر پول سے 13جون تک مہلت طلب کرلی، انٹر پول نے درخواست منظور کرلی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے سندھ کے محکمہ داخلہ سے رابطہ کرکے بانی متحدہ کے خلاف دستاویزات ،حلفیہ بیانات اور مقدمات کے چالان طلب کرلیے۔ایف آئی اے نے صولت مرزا اور منہاج قاضی کا بیان اور بانی متحدہ کے دائمی وارنٹ کی تصدیق شدہ کاپی بھی مانگ لی ۔ایف آئی اے کی جانب سے مقدمہ نمبر /158 97 اور 117/16 کے چالان کی کاپی بھی اردو اور انگریزی میں طلب کی گئی ہے ۔سندھ پولیس کے حکام کے مطابق ہم ایف آئی اے کے سوالات کے جوابات تیار کر رہے ہیں۔