پی آئی اے منشیات معاملہ ،ْکیٹرنگ عملے کے 5افراد گرفتار

ایڈیشنل آئی جی پنجاب حسین اصغر کی سربراہی میں ٹیم تحقیقات کرے گی

منگل 23 مئی 2017 13:13

پی آئی اے منشیات معاملہ ،ْکیٹرنگ عملے کے 5افراد گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) اسلام آباد سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز سے 21کلو ہیروئن بر آمدگی کے معاملے پر کیٹرنگ عملے کے 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والی پرواز پی کے 785 لندن جانے کیلئے تیار تھی کہ خفیہ اطلاع پر طیارہ روک لیا گیا اور جہاز کا چپہ چپہ چھانا گیا۔

ڈیڑھ گھنٹے کے بعد کیٹرنگ کیبن کے اندرونی حصوں میں مہارت سے چھپائی گئی 21 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ واقعہ کے بعد مشیر ہوابازی سردار مہتاب عباسی نیمعاملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ۔ذرائع کے مطابق کیٹرنگ عملے کے 5 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ،ْ ایڈیشنل آئی جی پنجاب حسین اصغر کی سربراہی میں ٹیم تحقیقات کرے گی۔

متعلقہ عنوان :