پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف بیشمار قربانیاں دی ہیں ،ْامریکی کانگریس کااعتراف

پاکستانی کمیونٹی امریکہ میں اہم کر دارادا کررہی ہے ،ْ دو طرفہ تعلقات میںبہتری کیلئے کردارادا کرینگے ،ْ ارکا ن کی اعزاز چوہدری سے گفتگو پاکستانی امریکن دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں ،ْپاکستانی سفیر

منگل 23 مئی 2017 13:13

پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف بیشمار قربانیاں دی ہیں ،ْامریکی کانگریس ..
ہوسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) اراکین کانگریس نے اعتراف کیاہے کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف بیشمار قربانیاں دی ہیں ،ْپاکستانی کمیونٹی امریکہ میں اہم کر دارادا کررہی ہے ،ْ دو طرفہ تعلقات میںبہتری کیلئے کردارادا کرینگے امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے ارکان کانگریس سے ملاقات کی ہے جس کے دوران پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر گفتگو ہوئی ہے۔

ہیوسٹن میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری سے ملاقات کرنے والوں میں رکن کانگریس ایلگرین، ببیٹو اورورک اور شیلا جیکسن شامل ہیں۔اس موقع پر رکن کانگریس ایلگرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی امریکا میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،پاک امریکا تعلقات میں بہتری کے لیے کردار ادا کروں گا۔

(جاری ہے)

بیٹو اورورک کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف بیشمار قربانیاں دی ہیں۔

پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے انتہا پسندی اور دہشت گردوں کو شکست دی،فاٹا اور قبائلی علاقوں سے عدم برداشت کا خاتمہ کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے لاتعداد جانوں کا نذرانہ دیا ،ْپاکستانی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے۔اعزازچوہدری کاکہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی اور معاشی صورتحال میں قابل ذکر تبدیلی رونما ہوئی ،ْمعاشی میدان میں سرمایہ کاروں کیلئے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستانی امریکن دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :