سندھ ہائی کورٹ نے 22 اگست کی اشتعال انگیز تقریر اورمیڈیاہائوسز پر حملے کے گیارہ ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی

منگل 23 مئی 2017 13:13

سندھ ہائی کورٹ نے 22 اگست کی اشتعال انگیز تقریر اورمیڈیاہائوسز پر حملے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے 22 اگست کی اشتعال انگیز تقریر اورمیڈیاہائوسز پر حملے کے گیارہ ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔22 اگست کی اشتعال انگیز تقریر اورمیڈیاہائوسز پر حملے سے متعلق مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے گیارہ ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ملزمان میں گلفراز خٹک ،حسن عالم ایڈووکیٹ،محمد فیصل سمیت دیگر شا مل ہیں۔ملزمان پرمیڈیا ہائوسز پر حملہ اور اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔ملزمان کے خلاف آرٹلری میدان تھانے میں مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :