پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کیخلاف برطانوی حکومت اور عوام کیساتھ کھڑا ہے ،ْوزیر اعظم کی مانچسٹر دھماکے کی مذمت

دہشت گردی کا خاتمہ مربوط کوششوں کا متقاضی ہے ،ْ نواز شریف کا متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہار

منگل 23 مئی 2017 13:13

پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کیخلاف برطانوی حکومت اور عوام کیساتھ کھڑا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) وزیر اعظم محمد نوازشریف نے برطانیہ کے شہرمانچسٹرمیں دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کے خلاف برطانیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کا خاتمہ مربوط کوششوں کا متقاضی ہے اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے والی ایسی کوئی بھی کارروائی انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کے خلاف برطانیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :