یوکرائن بین الاقوامی تجارتی معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، روس

روس نے عالمی ادارہ تجارت میں یوکرائن کے خلاف ایک شکایت جمع کرا دی

منگل 23 مئی 2017 12:46

یوکرائن بین الاقوامی تجارتی معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، روس
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) روس نے عالمی ادارہ تجارت میں یوکرائن کے خلاف ایک شکایت جمع کرا دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کا کہنا تھا کہ یوکرائنی حکومت کی جانب سے روسی شہریوں اور اشیاء کی آمد و رفت پر لگائی گئی پابندی بین الاقوامی تجارتی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

یوکرائن نے بھی گزشتہ برس ستمبر میں روس کے خلاف ایسی ہی ایک شکایت اس عالمی ادارے میں جمع کرائی تھی۔ یہ عالمی تنظیم کوئی شکایت ملنے پر پہلے مرحلے میں فریقین کو باہمی مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے

متعلقہ عنوان :