سعودی عرب میں وزیر اعظم کے ساتھ کیے گئے سلوک پر رؤوف کلاسرا حکمرانوں پر ہی پھٹ پڑے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 مئی 2017 12:39

سعودی عرب میں وزیر اعظم کے ساتھ کیے گئے سلوک پر رؤوف کلاسرا حکمرانوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مئی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے کہا کہ بیرون ممالک میں ہمارے وزیر اعظم کے ساتھ اس طرح کا سلوک اس لیے روا رکھا جاتا ہے کیونکہ دنیا جانتی ہے کہ اس میں وزیر اعظم کا کوئی ذاتی مفاد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا بھر سے پیسہ مانگتے ہیں اور بھیک لیتے ہیں اور پھر ہم ہی یہ گلہ کرتے ہیں کہ ہمیں عزت نہیں دی جاتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ س بادشاہ کے آپ قیدی رہے ہوں آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اس نے آپ کو عزت نہیں دی۔ وہ آپ کو عزت کیسے دے گا؟ ہمارے ساتھ وہی سلوک کیا جاتا ہے جس کے ہم حقدار ہیں۔ہمیں اپنی اوقات بھی یاد رکھنی چاہئیے۔یہ لوگ اپنے ذاتی تعلقات بنا لیتے ہیں اور بیرون ممالک کے سربراہوں کو بھی معلوم ہے کہ ان کا کوئی قومی مفاد نہیں ہے یہ اپنا ذاتی مفاد لے کر آتے ہیں۔ رؤوف کلاسرا نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :