کراچی،لانڈھی میں حساس ادارے کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

منگل 23 مئی 2017 11:47

کراچی،لانڈھی میں حساس ادارے کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) لانڈھی تھانے کے قریب حساس ادارے نے کارروائی کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں۔ کارروائی زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر کی گئی۔ برآمد اسلحہ کالعدم تنظیم جماعت الحرار کا بتایا جاتا ہے۔ دوسری جانب سپرہائی وے جنت گل ٹاؤن میں رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

علاقے کے داخلی خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران کالعدم جماعت کا کارندہ گرفتار جبکہ دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار اور زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حسین ہزارہ گوٹھ میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ دوسری جانب سہراب گوٹھ افغان بستی سے خاتون کی لاش ملی ۔ پولیس کے مطابق لاش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :