وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں بجلی کے بریک ڈاؤن کا نوٹس،کے الیکٹرک کوبجلی کی جلد بحالی کی ہدایت

منگل 23 مئی 2017 11:46

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں بجلی کے بریک ڈاؤن کا نوٹس،کے الیکٹرک کوبجلی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے کراچی میں بجلی کے بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا ۔کے الیکٹرک کوبجلی کی جلد بحال اور رمضان سے پہلے سسٹم بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک کو شہر میں جاری بجلی کا بحران جلد ٹھیک کرنے کی ہدایت کی ہیں۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے کے الیکٹرک رمضان سے پہلے اپنے سسٹم کو بہتر کرے۔ کے الیکٹرک عوام کو عذاب سے نکالنے کے لیے فیڈرز کو فوری بحال کرے۔خراب سسٹم کو جلد سے جلد بہترکیاجائے۔