لودھراںمیں شوہر نے بیٹی کو گھر سے باہر جانے سے نہ روکنے پر بیوی کے پاؤں کاٹ دیئے

منگل 23 مئی 2017 11:46

لودھراںمیں شوہر نے بیٹی کو گھر سے باہر جانے سے نہ روکنے  پر بیوی کے پاؤں ..
لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) لودھراںمیں ایک شخص نے بیٹی کو گھر سے باہر جانے سے نہ روکنے پر مبینہ طور پر اپنی اہلیہ کے پاؤں کاٹ دیے۔ یہ واقعہ لودھراں میں گالیلیوالی تھانے کی حدود میں پیش آیا۔تھانے کے ایس ایچ او محبوب الٰہی کے مطابق مبینہ ملزم فدا حسین کی بیٹی کی رمضان کے فوری بعد شادی طے تھی۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ فدا حسین نے اپنی اہلیہ کو خبردار کیا تھا کہ مقامی رسم و رواج کے مطابق شادی طے ہوجانے کے بعد لڑکی کا گھر سے باہر نکلنا غیر مناسب تصور کیا جاتا ہے۔

اس لے وہ اپنی بیٹی کو گھر سے باہر جانے کی اجازت نہ دے۔گذشتہ روز جب فدا حسین کی بیٹی ایک مرتبہ پھر گھر سے باہر گئی ہوئی تھی تو اس نے شدید غصے میں آکر اپنی اہلیہ پر ’تیز دھار آلے‘ سے حملہ کیا اور اس کے پاؤں کاٹ دیے۔ زخمی خاتون کو وکٹوریا ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا آپریشن ہوا لیکن ڈاکٹر ان کے علیحدہ پاؤں کو دوبارہ جسم کے ساتھ منسلک کرنے میں ناکام رہے۔ ڈاکٹروں نے خاتون کی حالت تشویش ناک بتائی۔ دوسری جانب ایس ایچ او نے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ۔

متعلقہ عنوان :