پاکستان کی مانچسٹر میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت ، ہلاک ہونیوالوں کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی

منگل 23 مئی 2017 11:41

پاکستان کی مانچسٹر میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت ، ہلاک ہونیوالوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) پاکستان نے مانچسٹر میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے برطانوی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی جبکہ واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے مانچسٹر میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے واقعہ میں انسانی کے نقصان پر اظہار افسوس کرتا ہے۔ پاکستان برطانوی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی اور واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :