حکومت بیرونی فنڈنگ سے چلنے والے پروگرامز پر توجہ دے رہی ہے،مریم اورنگزیب

منگل 23 مئی 2017 11:41

حکومت بیرونی فنڈنگ سے چلنے والے پروگرامز پر  توجہ دے رہی ہے،مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا کسان پیکج کسانوں کو ریلیف دینے کا اہم اقدام ہے‘ کسان پیکج سے ملک میں زراعت کو فروغ حاصل ہورہا ہے‘ کسانوں کو قرضوں سمیت مختلف مراعات دی گئی ہیں‘ کسانوں کو کھاد‘ بیج اور مختلف مشینری پر بھی سبسڈی دے رہے ہیں‘ حکومت بیرونی فنڈنگ سے چلنے والے پروگرامز پر بھی توجہ دے رہی ہے‘ وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر خوراک کی قلت پر قابو پانے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے‘ پارلیمنٹ کی شمولیت سے زراعت کے شعبے میں ترقی کی جاسکتی ہے۔

منگل کو سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تحت چلنے والے مختلف پروگرام قابل تعریف ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کا کسان پیکج کسانوں کو ریلیف دینے کا ایک اہم اقدام ہے۔ کسان پیکج سے ملک میں زراعت کو فروغ حاصل ہورہا ہے۔ کسان پیکج سے کسانوں کو قرضوں سمیت مختلف مراعات دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کسانوں کو مراعات دینے کے لئے بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

کسانوں کو قحط اور دیگر آفات کے دوران تعاون کی فراہمی بھی پیکج میں شامل ہے۔ کسانوں کو کھاد‘ بیج اور مختلف مشینری پر بھی سبسڈی دے رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت بیرونی فنڈنگ سے چلنے والے پروگرامز پر بھی توجہ دے رہی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پائیدار ترقی کے اہداف کے لئے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ پارلیمنٹ کی شمولیت سے زراعت کے شعبے میں ترقی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر خوراک کی قلت پر قابو پانے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔