عمانی حکام نے ماہ رمضان میں نجی و سرکاری اداروں کے دفتری اوقات کا اعلان کردیا

منگل 23 مئی 2017 10:49

عمانی حکام نے ماہ رمضان میں نجی و سرکاری اداروں کے دفتری اوقات کا اعلان ..
مسقط (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2017ء):۔ عمان کے وزیر دیوان اور سول سروس کے صدر نے تمام وزارتوں کو اپنے متعلقہ اداروں کے لئے رمضان کے دوران دفتری اوقات میں کمی کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ ٹائمز آف عمان کی تفصیلا ت کے مطابق رمضان کے دوران تمام سرکاری دفاتر صبح 9 بجے سے دوپہر2 بجے تک کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

وزارت افرادی قوت شیخ عبد اللہ بن نصیر البکری نے نجی دفاتر میں ماہ رمضان کا دورانیہ فی دن 6 گھنٹے اور فی ہفتہ 30 گھنٹے تک رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔ دوسری جانب نجی اور سرکاری ملازمین نے سلطان کے ماہ رمضان کے دوران افتری اوقات میں کمی کرنے کے فیصلے کو بے حد سراہا ہے اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔