اوکاڑہ میں زیر تعمیر دکان کی چھت گرنے سے3 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 23 مئی 2017 09:38

اوکاڑہ میں زیر تعمیر دکان کی چھت گرنے سے3 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ..
اوکاڑہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23مئی۔2017ء) اوکاڑہ کے نواحی قصبے اڈہ گیمبر میں زیر تعمیر دکان کی چھت گرنے سے3 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیوذرائع کے مطابق قصبہ گیمبر میں زیر تعمیر دکان کی چھت اچانک گر گئی۔ وہاں کام کرنے والے8 مزدور ملبے تلے دب گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ملبہ ہٹایا گیا، جس میں3 مزدور اسلم، آصف اور عدنان کی لاشیں نکالی گئیں، جبکہ 5کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :