مانچسٹر: مانچسٹر ایرینا دھماکے میں 19افراد ہلاک، 50 افراد زخمی،دھماکا خودکش حملہ تھا،برطانوی عہدیداروں کا ابتدائی تفتیش میں دعوی

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 23 مئی 2017 08:01

مانچسٹر: مانچسٹر ایرینا دھماکے میں 19افراد ہلاک، 50 افراد زخمی،دھماکا ..
مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مئی۔2017ء)برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے مانچسٹر ایرینا میں زوردار دھما کے ہوا۔ برطانوی پولیس کے مطابق دھماکے میں 19افراد ہلاک، 50سے زائد زخمی اور کئی افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ دھماکوں کی آواز کے بعد مانچسٹر ایرینا میں بھگدڑ مچ گئی تھی۔ ماہرین کے مطابق زیادہ تر افراد کی موت بھگدڑ مچنے سے ہوئی۔ بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد لاپتہ بھی ہو گئے۔

برطانوی عہدیداروں نے ابتدائی تفتیش میں دعویٰ کیا ہے کہ دھماکا امریکی گلوکارہ آریانہ گرانڈے کے کنسرٹ کے خاتمے کے وقت ہوا۔

(جاری ہے)

دھماکا خودکش حملہ تھا، جو مانچسٹر ایرینا کے باہر لوگوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکے میں پاپ اسٹار ایرینا محفوظ رہیں، جبکہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بر وقت کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو چاروں طرف سے سیل کردیا۔ اس سے پہلے برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ یہ ایک سنگین واقعہ ہے اور دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے برطانوی بم ڈسپوزل ٹیم دھماکے کی جگہ پہنچ گئی تھی۔ وکٹوریا ریلوے اسٹیشن سے ٹرین سروس بھی معطل کرنے کے بعد اسٹیشن پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔