مانچسٹر دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہو گئے ہیں، برطانوی پولیس

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 23 مئی 2017 04:10

مانچسٹر دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہو گئے ہیں، برطانوی ..
مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مئی۔2017ء) برطانوی پولیس نے مانچسٹر دھماکوں میں متعدد افراد کے ہلاک اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ برطانوی پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مانچسٹر ایرینا میں ہونے والے 2 بم دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں لیکن پولیس نے ہلاک یا زخمی افراد کی تعداد نہیں بتائی۔ دھماکوں کے بعد وکٹوریہ ٹرین اسٹیشن بند کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مانچسٹر کے ایرینا گرینڈ میں کانسرٹ کے دوران 2 دھماکے سنے گئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق ایرینا گرینڈ میں کنسرٹ کے دوران آخری پرفارمنس جاری تھی۔ اس دوران 2 زوردار دھماکے سنے گئے ہیں۔ سٹیڈیم میں سینکڑوں کی تعداد میں عوام موجود تھے۔ دھماکوں کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور لوگوں نے انخلاء شروع کر دیا۔دھماکوں میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے علاقے کا گھیرائو کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :