برطانیہ، مانچسٹرسٹی سینٹر میں 2 دھماکے سنے گئے،بھگدڑ مچ گئی ،متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات، برطانوی میڈیا

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 23 مئی 2017 03:38

برطانیہ، مانچسٹرسٹی سینٹر میں 2 دھماکے سنے گئے،بھگدڑ مچ گئی ،متعدد ..
مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مئی۔2017ء) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں دھماکے سنے گئے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مانچسٹر ایرینا میں 2 زور دار دھماکے سنے گئے ہیں۔ دھماکوں میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔مانچسٹر کے ایرینا گرینڈ میں کانسرٹ کے دوران 2 دھماکے سنے گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ایرینا گرینڈ میں کنسرٹ کے دوران آخری پرفارمنس جاری تھی۔

اس دوران 2 زوردار دھماکے سنے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سٹیڈیم میں سینکڑوں کی تعداد میں عوام موجود تھے۔ دھماکوں کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور لوگوں نے انخلاء شروع کر دیا۔دھماکوں میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے علاقے کا گھیرائو کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :