اقتصادی راہداری کے پانچ منصوبے ٹھپ ہوچکے ہیں ،سینیٹرکامل علی آغا کا انکشاف

ملزم کوگرفتارکرکے تحقیقات کی جاتی ہیں لیکن ہمارے ملزم وزیراعظم نے 55اسلامی ممالک کی کانفرنس میں شرکت کی ،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 23 مئی 2017 03:44

اقتصادی راہداری کے پانچ منصوبے ٹھپ ہوچکے ہیں ،سینیٹرکامل علی آغا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) مسلم لیگ ق کے رہنماسینیٹرکامل علی آغانے انکشاف کیاہے کہ اقتصادی راہداری کے پانچ منصوبے ٹھپ ہوچکے ہیں ،ملزم کوگرفتارکرکے تحقیقات کی جاتی ہیں لیکن ہمارے ملزم وزیراعظم نے 55اسلامی ممالک کی کانفرنس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ن لیگی رہنماؤں نے عمران خان کے خلاف سخت الفاظ استعمال کئے ،سوشل میڈیاکے خلاف حکومتی اقدامات پرسینٹ کمیٹی میں آوازاٹھائیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ اقتصادی راہداری کے پانچ بڑے منصوبے ٹھپ ہوچکے ہیں ۔ایک سوال پرانہوںنے کہاکہ کسی بھی واقعے کے ملزم کوگرفتارکرکے تحقیقات کی جاتی ہیں لیکن ہمارے ہاں ملزم وزیراعظم 55اسلامی ممالک کی کانفرنس میں شرکت کررہاہے ،دہشتگردی کے خلاف کانفرنس میں امریکی صدرنے اپنے خطاب میں پاکستان کانام نہیں لیا ۔

متعلقہ عنوان :