تشدد کیخلاف کارروائی کرنیوالے تمام ممالک کا امریکاخیرمقدم کرتاہے،ڈونلڈ ٹرمپ

دورہ سعودی عرب میں متعدد عرب رہنمائو ں سے ملاقات ہوئی،تمام رہنمائو ں نے داعش کے خطرے اورانتہاپسندی کے خاتمے پراتفاق کیا،اب اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن قائم ہوگا،اب بہت سی ایسی چیزیں ہوسکتی ہیں جوپہلے نہیں ہوئیں،امریکی صدر کا اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو سے ملاقات کے بعد مشترکہ بیان

پیر 22 مئی 2017 23:48

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تشدد کیخلاف کارروائی کرنیوالے تمام ممالک کا امریکاخیرمقدم کرتاہے،دورہ سعودی عرب میں متعدد عرب رہنمائو ں سے ملاقات ہوئی،تمام رہنمائو ں نے داعش کے خطرے اورانتہاپسندی کے خاتمے پراتفاق کیا،اب اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن قائم ہوگا،اب بہت سی ایسی چیزیں ہوسکتی ہیں جوپہلے نہیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو سے ملاقات کی جس کے بعد دونوں رہنمائوں نے مشترکہ بیان میں کہاکہ اب اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن قائم ہوگا،اب بہت سی ایسی چیزیں ہوسکتی ہیں جوپہلے نہیں ہوئیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ دورہ سعودی عرب میں متعدد عرب رہنمائو ں سے ملاقات ہوئی،تمام رہنمائو ں نے داعش کے خطرے اورانتہاپسندی کے خاتمے پراتفاق کیا۔