پاکستانی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہراول دستے کا کرداراداکررہاہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے لاتعدادجانوں کانذرانہ دیا ہے،پاکستانی سکیورٹی فورسزنیانتہاپسندی اوردہشتگردوں کوشکست دی،فاٹا اور قبائلی علاقوں سے عدم برداشت کا خاتمہ کیا، پاکستان میں سیکورٹی اور معاشی صورتحال میں قابل ذکر تبدیلی رونما ہوئی ہے،معاشی میدان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں،پاکستانی امریکن دونوں ممالک میں پل کا کردار اداکررہے ہیں،امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کی امریکی اراکان کانگریس سے گفتگو

پاکستانی قوم نے دہشتگردی کیخلاف بے شما ر قربانیاں دی ہیں،پاکستان کودہشتگردی کیخلاف قربانیوں پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں،رکن کانگریس شیلاجیکسن کی پاکستانی سفیر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پیر 22 مئی 2017 23:48

ہیوسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہراول دستے کا کرداراداکررہاہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے لاتعدادجانوں کانذرانہ دیا ہے،پاکستانی سکیورٹی فورسزنیانتہاپسندی اوردہشتگردوں کوشکست دی،فاٹا اور قبائلی علاقوں سے عدم برداشت کا خاتمہ کیا۔

پیر کو واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری سے امریکی کانگریس کے اراکان نے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کرنیوالوں میں رکن کانگریس ایلگرین،ببیٹواورورک،شیلا جیکسن شامل تھیں۔اس موقع پر اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستانی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہراول دستے کا کرداراداکررہاہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے لاتعدادجانوں کانذرانہ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہاکہ پاکستانی سکیورٹی فورسزنیانتہاپسندی اوردہشتگردوں کوشکست دی،فاٹا اور قبائلی علاقوں سے عدم برداشت کا خاتمہ کیا۔انھوںنے کہاکہ پاکستان میں سیکورٹی اور معاشی صورتحال میں قابل ذکر تبدیلی رونما ہوئی ہے ۔معاشی میدان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں،پاکستانی امریکن دونوں ممالک میں پل کا کردار اداکررہے ہیں۔

رکن کانگریس شیلاجیکسن نے سفیر اعزاز چودھری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔بیٹو اورورک کا کہنا تھاکہ پاکستانی قوم نے دہشتگردی کیخلاف بے شما ر قربانیاں دی ہیں۔پاکستان کودہشتگردی کیخلاف قربانیوں پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ رکن کانگریس ایلگرین کا کہنا تھاکہ پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کیلئے مزید کردار ادا کروں گا۔پاکستانی کمیونٹی امریکہ میں اہم کردار ادا کررہی ہے ۔شیلا جیکسن اور ایلگرین نے سفیر اعزاز چوہدری کو یاداشت بھی پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :