پاکستان میں سلامتی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے ، حکومت دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے ، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں میں اضافہ ہو رہا ہے

امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کی مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں سے گفتگو

پیر 22 مئی 2017 23:03

پاکستان میں سلامتی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے ، حکومت دہشت گردی اور انتہا ..
ہوسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سلامتی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے ، حکومت دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے ، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ہوسٹن میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری سے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے ملاقات کی ملاقات کرنے والوں میں کمیونٹی لیڈرز ، طلباء اور کاروباری حضرات شامل تھے ۔

اس موقع پر سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی ملکی تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ حکومت دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے ۔ پاکستانی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے ۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سلامتی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے ۔ …( م د )

متعلقہ عنوان :