اسحاق ڈارنے یوریا کھاد اور فرٹیلائزر پرچی ایس ٹی ختم کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا

صرف قابل عمل تجاویز بجٹ میں شامل کی جائیں گی،وزیر خزانہ

پیر 22 مئی 2017 23:03

اسحاق ڈارنے یوریا کھاد اور فرٹیلائزر پرچی ایس ٹی ختم کرنے کا مطالبہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے یوریا کھاد اور فرٹیلائزر پرچی ایس ٹی ختم کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا ،صرف قابل عمل تجاویز بجٹ میں شامل کی جائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پولٹری ایسوسی ایشن پاکستان اتحاد کے وفود کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔ کسان اتحاد نے وزیر خزانہ سے یوریا کھاد اور فرٹیلائزر پر عائد جی ایس ٹی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

جو وزیر خزانہ نے مسترد کر دیا۔ پولٹری ایسوسی ایشن نے مشینری پر درآمدی ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبے کی طرح مشینری کی درآمد پر ڈیوٹی کم کای جائے۔ اس وقت پولٹری مشینری پر 4فیصد کسٹم ڈیوٹی اور20فیصد سیلز ٹیکس عائد ہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پولٹری ایسوسی ایشن کی تجویز پر اتفاق کرنے سے گریز کیا اور انہیں صرف قبال عمل تجاویز بجٹ میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔(علی)

متعلقہ عنوان :