عالمی کانفرنسز میں تمام امور پہلے سے طے کیے جاتے ہیں،میرے علم میں یہ بات نہیں ہے کہ وزیراعظم کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب کرنے کا شیڈول تھا یا نہیں اس حوالے سے جب تمام تفصیلات سامنے آئیں گی تو اسکا اظہار کردوں گا: ترجمان وزیراعظم مصدق ملک

muhammad ali محمد علی پیر 22 مئی 2017 22:03

عالمی کانفرنسز میں تمام امور پہلے سے طے کیے جاتے ہیں،میرے علم میں یہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2017ء) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے ریاض میں ہونے والی عرب اسلامک امریکہ کانفرنس میں وزیراعظم کو بولنے کا موقع نہ دینے اور کانفرنس میں اہمیت نہ دیئے جانے سے متعلق میڈیا میں ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی روانگی سے قبل ہی اس بات کا دفتر خارجہ نے اعلان کردیا تھاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے اور نہ ہی پاکستان کی طرف سے ملاقات کی کوئی درخواست کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ عالمی کانفرنسز میں تمام امور پہلے سے طے کیے جاتے ہیں۔ میرے علم میں یہ بات نہیں ہے کہ وزیراعظم کا وہاں تقریر کرنے کا وہاں شیڈول تھا یا نہیں جب تمام تفصیلات سامنے آئیں گی تو اسکا اظہار کردوں گا۔

متعلقہ عنوان :