Live Updates

عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ،کچھ لوگوں کا مقصد اداروں اور عہدوں پر کیچڑ اچھالنا ہے،مریم اورنگزیب

عمران خان کو کیا پتہ کہ عزت کیا چیز ہوتی ہے، وزیراعظم اپنی تین نسلوں کا جواب دے رہے ہیں، تحریک انصاف کا مقصد اداروں کے درمیان تصادم کرانا ہے ،عمران خان کرسیوں سے خطاب کر کے کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں ، ترقی کی سیاست عمران خان کی قسمت میں ہے ہی نہیں، وہ عدالتوں، الیکشن کمیشن اور سوال اٹھانے والے اداروں سے بھاگتے ہیں عدالت عظمی نے پی ٹی آئی کی ایک اور غیر آئینی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہہ دیا شہرت کی خاطر قانون کو فروخت نہیں کر سکتے، وزیر مملکت اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو

پیر 22 مئی 2017 22:39

عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ،کچھ لوگوں کا مقصد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ،کچھ لوگوں کا مقصد اداروں اور عہدوں پر کیچڑ اچھالنا ہے،عمران خان کو کیا پتہ کہ عزت کیا چیز ہوتی ہے، وزیراعظم اپنی تین نسلوں کا جواب دے رہے ہیں، تحریک انصاف کا مقصد اداروں کے درمیان تصادم کرانا ہے ،عمران خان کرسیوں سے خطاب کر کے کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں ، ترقی کی سیاست عمران خان کی قسمت میں ہے ہی نہیں، وہ عدالتوں، الیکشن کمیشن اور سوال اٹھانے والے اداروں سے بھاگتے ہیں، عدالت عظمی نے پی ٹی آئی کی ایک اور غیر آئینی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہہ دیا شہرت کی خاطر قانون کو فروخت نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کا وزیراعظم ہو یا ملک کی عزت عمران خان کا صرف صرف الزامات کے ذریعے سستی شہرت حاصل کرنا ہے،کیونکہ لوگوں کا مقصد اداروں اور عہدوں پر صرف کیچڑ اچھالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عزت کی بات کرتے ہیں انہیں کیا پتہ عزت کیا ہوتی ہے‘انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنی تین نسلوں کا حساب دے رہے ہیں ، اگر ان پر کوئی ادارہ سوال اٹھائے تو یہ اداروں پر دبائو اور تضحیک کے علاوہ جن جن جگہوں پر ان سے سوال ہو رہے ہیں اس ادارے کی عزت اور لوگوںکی پکڑی اچھالتے ہیں اور یہ سب کچھ لوگوں کے سامنے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے پارٹی رہنمائوں نے ڈان لیکس پر آئینی اداروں کے خلاف مہم چلائی کیونکہ انہیں سستی شہرت چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حکومت اور وزیراعظم کی ہر طرح سے تضحیک کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم عمران خان کے جھوٹ اور الزامات سے تنگ آچکی ہے ، انہیں چاہئے کہ اب تو جھوٹ کی سیاست ختم کریں اور کارکردگی کی سیاست کریں لیکن ترقی کی سیاست تو ا ن کی قسمت میں ہے ہی نہیں، انہیں اس سے کیا غرض ہے۔ عمران خان صاحب آج آپ نے ایک اور ٹوئیٹ کی ‘جس میں آپ نے عزت کی بات کی ہے ‘پوری قوم آپ کے جھوٹ اور الزامات سے تنگ آچکی ہے ‘خان صاحب اب تو جھوٹ کی سیاست کو ختم کریں اور آئیں کارکردگی کی سیاست کریں لیکن آپ کی قسمت میں یہ ہے ہی نہیں ‘آپ کو کوئی غرض نہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان نہیں چاہتے کہ عوامی مفاد کے منصوبوں سے ملک کا مستقبل محفوظ ہو،ملک میں آئینی اور قانونی ادارے مستحکم ہوں ، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ ملک کو ترقی سے روکا جائے ، آئینی اور قانونی اداروں کی تذلیل کی جائے، انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ وزیراعظم دن رات ملک ‘عوام اور نوجوانوں کے مستقبل کی بات کرتے ہیں ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس صوبے میں عمران خان کی حکومت ہے وہاں کے عوام ان کا راستہ دیکھ رہے ہیں، خیبرپختونخوا کے لوگ ہسپتالوں ‘سکولوں اور ترقی سے محروم ہیں وہ اور ان کے نمائندے صرف جھوٹ بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عادت سے مجبور یہ لوگ پنجاب میں خا لی کرسیوں سے خطا ب کرکے کسی اور کو نہیں بلکہ اپنے آپ کو بے وقوف بنا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ جے آئی ٹی پاکستان کے قانون اور آئین کے مطابق کارروائی کریگی ،عدالت عظمی نے بھی جے آئی ٹی کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی پی ٹی آئی نے قانون اور آئین کے مطابق دیئے گئے عدالت عظمی کے فیصلے کی غلط تشریح کی ، انہوں نے کہا کہ ہم امید ہے جے آئی ٹی کی تحقیقات کے بعد بھی پاناما لیکس کیس پر فیصلہ آئین اور قانو ن کے مطابق ہوگا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات