سعودی بادشاہ جج اور عمرہ کے لئے آنے والوں کے پیسہ امریکہ کو اپنے دفاع کے لئے دیں گے

پاکستانی فوج نے قربانیوں اور کامیابیوں کی انتہا کر دی مگر امریکی صدر بھارت کے گن گاتے ہیں،جنرل (ر) راحیل شریف نے سعودی عرب جا کر اچھا اقدام نہیں کیا ،۔ ایران ہمارا ہمسایہ اسلامی ملک ہی نہیں بلکہ دونوں ممالک کی صدیوں پرانی ثقافتی و تہذیبی مماثلت پائی جاتی ہے، اعتزاز احسن

پیر 22 مئی 2017 22:35

سعودی بادشاہ جج اور عمرہ کے لئے آنے والوں کے پیسہ امریکہ کو اپنے دفاع ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ امریکا اپنا اسلحہ فروخت کرنے کے لئے ہمارے خطے کو برباد کرنا چاہتا ہے سعودی بادشاہ جج اور عمرہ کے لئے آنے والوں کے پیسہ امریکہ کو اپنے دفاع کے لئے دیں گے۔ حکومت نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو برباد کر دیا ۔ پاکستانی فوج نے قربانیوں اور کامیابیوں کی انتہا کر دی مگر امریکی صدر بھارت کے گن گاتے ہیں۔

پیر کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے 1994ء میں صفر ٹیکس ادا کیا اور1994ء سے 1996ء تک 477روپے ٹیکس دیا۔ وزیراعظم1985ء سے اب تک جائیداد او رٹیکس کا حساب دینا ہو گا۔ وزیراعظم کے ٹیکس کی تفصیلات جے آئی ٹی کو دوں گا۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی کے لئے تحقیقات بہت آسان ہیں کیونکہ جے آئی ٹی کو قطر یا کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

وزیراعظم خود تفصیلات پیش کریں ورنہ ٹیکس تفصیلات نہ دینے پر سزاوار ہو جائیں گے ۔ وزیراعظم کے خلاف کسی اور شواہد کی ضرورت نہیں۔ جائیداد کے مالک کے پاس تمام رسیدیں موجود ہوتی ہیں۔ وزیراعظم لندن فلیٹس کی ملکیت قبول کر چکے ہیں۔ شریف خاندان کی جانب سے بیانات دیئے گئے مگر کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ وزیراعظم کے بارے میں جے آئی ٹی اپنی رپورٹ پانچ دنوں میں بھی مکمل کر سکتی ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اس خطے کا امن برباد کرنا چاہتا ہے اور اسلامی ملکوں کو لڑا کر اپنا اسلحہ فروخت کرنا چاہتا ہے۔ ٹرمپ نے تعریف کی تو افغانستانی فوج کی پاکستانی فوجیوں نے قربانیوں کی انتہا کر دی ۔ دہشتگردوں کو مار بھگایا جس کا سہرا جنرل (ر) راحیل شریف کو جاتا ہے مگر اس نے بھی سعودی عرب جا کر اچھا اقدام نہیں کیا۔ ایران ہمارا ہمسایہ اسلامی ملک ہی نہیں بلکہ دونوں ممالک کی صدیوں پرانی ثقافتی و تہذیبی مماثلت پائی جاتی ہے۔

ایران میں الیکشن ہوا ٹرمم کو چاہیئے تھا ایرانی حکومت کو مبارکباد دے جس سے حالات بہتر ہوتے۔ جبکہ سعودی عرب حج اور عمرے کے لئے آنے والے حاجیوں اور زائرین کا پیسہ امریکہ کو اپنے دفاع کے لئے دینے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کے خلاف پاکستان کا کیس بہت مضبوط ہے ۔ کلبھوشن بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے اور جعلی پاسپورٹ کے ساتھ پاکستان میں گرفتار ہوا۔ اگر بھارت نے دعوی کیا کہ کلبھوشن کو پاکستانی فوج نے ایران سے گرفتار کیا تو پاکستان کے پاس ایک اور واضح جواز ہو گا آیا کہ ایران سے بھارت نے احتجاج کیا اور ایران نے پاکستان سے احتجاج کیا نہیں ۔ اگر پاکستانی فوجی ایران سے ایک گدھا بھی اٹھا کر لے آئیں تو ایران شدید احتجاج شروع کر دے گا۔