راولپنڈی :مقامی سطح پر غیر معیاری اور مضرصحت قلفی تیار کرنے والی’’مارکو قلفی‘‘ راولپنڈی کا پروڈکشن یونٹ سربمہر کردیا گیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ بلاول ابڑو نیکچن میںگندگی اور غلاظت کے باعث مری عباسی ریسٹورنٹ کو4ہزار روپے جرمانہ کر نے کے ساتھ 32فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کر دیئے

پیر 22 مئی 2017 22:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ بلاول ابڑو نے مقامی سطح پر غیر معیاری اور مضرصحت قلفی تیار کرنے والی’’مارکو قلفی‘‘ راولپنڈی کا پروڈکشن یونٹ سربمہر(سیل )کر دیا ہے جبکہ کچن میںگندگی اور غلاظت کے باعث مری عباسی ریسٹورنٹ کو4ہزار روپے جرمانہ کر نے کے ساتھ 32فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کر دیئے ہیں اتھارٹی کی ٹیم نے فاروق اعظم روڈ پر معروف مقامی قلفی فیکٹری کو ناقص اجزا کے استعمال ، قلفیوں کا پیکنگ میٹریل انتہائی ناقص حالت میں گندے فرش پر رکھنے پروڈکشن یونٹ میں مکھیوں کی بہتات ، تیار مال میں شاپر کے ذرات، پلاسٹک سٹرا اور چھتوں پر مکڑی کے جالے ہونے کی بنا پرپر سیل کر دیا جبکہ مری عباسی ریسٹورنٹ کوفرش پر چکناہٹ اورگندگی ، کھلے کوڑا دان استعمال کرنے ،مصالحہ جات کو نہ ڈھانپنے،ناقص فریزرسٹوریج ، اشیاخوراک ڈھانپے بغیرزمین پر رکھنے اور ،کچن میں سگریٹ استعمال کرنے پر4ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا اسی طرح شعیب اینڈ کو،یاسر ٹریڈرز،پیزا اینڈ برگر ہٹ،رؤف پنسار اینڈ ٹی سٹور،شاہد کریانہ سٹور،مغل جی مرغ پلاؤاینڈ نان سنٹر،الرحمت میگا مارٹ،باجوڑ ہوٹل،دی ایجوکیٹر،یاسر سموسہ چاٹ اینڈ کولڈ ڈرنک کارنر،عزیر کریانہ سٹور،ماشأاللہ کشمیر کیفے،خافظ ٹریڈرز،کاشف جنرل سٹور، لاثانی ملک مین ان سنٹر،پاکستان ملک سنٹر،بشارت کریانہ اینڈجنرل سٹور،حاجی رشید کریانہ سٹور،حسنات جنرل سٹور،ڈیسنٹ مارٹ،عمر ٹریڈرز،مہران ٹریڈرز،لوگر ملک شنواری ریسٹورنٹ،فہد نان سنٹر،راوی ریفریشمنٹ، بشارت کریانہ اینڈ جنرل سٹور، حاجی رشید کریانہ سٹور،حسنات جنرل سٹور، ڈیسنٹ حارٹ،عمر ٹریڈرز، مہران ٹریڈرز، لوگر ملک،شنواری ریسٹورنٹ،خالد نان سنٹر،محمود کریانہ سٹور، فائن سپر سٹور ،سرحد جنرل سٹور، بسم اللہ جنرل سٹور، تنویر جوس سنٹر، رائل ہوٹل ، گجر ملک شاپ،صابر ملک شاپ،بادام شربت یونٹ،نمبردار ملک شاپ، المعروف جنرل سٹور، جیو رحمانیہ کیٹرنگ،الجدہ بریانی اینڈ ریسٹورنٹ، لاثانیہ سویٹس اینڈ بیکرز، دھنیال ٹریڈرز ،رائل نان سنٹر، ایور ریفریش اور العزیز مرغ پلاوُ کوصفائی کے ناقص انتظام پر وارننگ نوٹس دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :