پیپلزپارٹی میں ڈسٹرکٹ ویسٹ سے 10 منتخب نمائندے شامل ہورہے ہیں ‘2018 کے انتخابات میں اچھے نتائج ملیں گے

پاکستان پیپلزپارٹی کے سنیٹر سعید غنی کی بات چیت

پیر 22 مئی 2017 22:32

پیپلزپارٹی میں ڈسٹرکٹ ویسٹ سے 10 منتخب نمائندے شامل ہورہے ہیں ‘2018 کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے سنیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی میں ڈسٹرکٹ ویسٹ سے 10 منتخب نمائندے شامل ہورہے ہیں 2018 کے عام انتخابات میں اچھے نتائج ملیں گے ،نئے بجٹ میں کراچی کے لئے اضافی بجٹ رکھا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ کا موقف درست ہے ،کوئی بھی ادارہ قانون سے ہٹ کر کام نہیں کرسکتا ،مگر یہ موقف دیگر لووگوں کے لئے بھی ہونا چاہئیے ،انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں سندھ میں کام کرے ،سندھ میں سیاسی اثررسوخ رکھنے والے افراد پیپلزپارٹی میں شامل رہے ہیں،سیاسی پناہ گزینوں کو کہی جگہ نہیں مل جاتی ہے تو کہی نہ کہی جاتے ہیں،قطرہ قطرہ مل کر دریا ہوتا ہے جتنے لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں ان کا اپنے حلقے میں اکثر یت ہے ،انہوںں نے کہا کہ مطالبات کرنا پی ایس پی کا حق ہے ،پینے کا پانی سب کو چاہئیے اس پر کام کررہے ہیں،بلدیات کا قانون بدلنے اور اختیارات کا معاملہ اسمبلی ممکن ہے ،مصطفی کمال ماتھے پر بندوق رکھ کر قانون میں ترمیم چاہتے ہیں ،وہ دن گزر گئے مصطفی کمال اپنا محلہ بند کراکر دکھا دیں ،کراچی سے صوبائی اسمبلی کی رکنیت کی نشست 114 کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پیپلزپارٹی کی ہوگی ،مئیر کراچی کے پاس گھوسٹ ملازمین ہیں ،سینکڑوں گاڑیاں یونٹ انچارج اور دیگر ذمہ داران استعمال کرتے ہیں ان اداروں کی تباہی کی ذمہ داری ایم کیو ایم پر عائد ہوتی ہے،پہلے اپنے گناہوں کا اعتراف کرے پھر سندھ حکومت ان کی مدد کرے گی۔