پیپلز پارٹی عوام کی مقبول جماعت ہے، لوگ آئندہ الیکشن میں پی پی کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں گے،تعلیم یافتہ نوجوان ملک و قوم کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، نوجوان ہمارے ملک کا روشن مستقبل ہیں، سندھ حکومت تعلیم کے معیار کو بہتر بنارہی ہے ،بند اسکولوں کو کھولنے اور اسکولوں کی عمارتوں کو بہتر کیا جارہا ہے

پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کا تقریب تقسیم انعامات سے خطاب

پیر 22 مئی 2017 22:32

پیپلز پارٹی عوام کی مقبول جماعت ہے، لوگ آئندہ الیکشن میں پی پی کو ووٹ ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی مقبول جماعت ہے لوگ آئندہ الیکشن میں پی پی کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں گے،تعلیم یافتہ نوجوان ملک و قوم کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں نوجوان ہمارے ملک کا روشن مستقبل ہیں والدین اپنے بچوں کو بہتر سے بہتر تعلیم دلوائیں اور انکی اچھی تربیت کریں سندھ حکومت صوبے میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنارہی ہے بند اسکولوں کو کھولنے اور اسکولوں کی عمارتوں کو بہتر کیا جارہا ہے ۔

وہ پیر کو ملک فلاحی جماعت کے زیر اہتمام مختلف اسکولوںمیں سالانہ امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے اور ملک فلاحی جماعت کندھرا یونٹ کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برادری کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ملک فلاحی جماعت کے بانی و صدر ملک محمد رضوان الحق ، مفتی محمد اسلم خالد ، اللہ مھر ملک ، ممتاز علی ملک ، محمد اشرف ، محمد اسلم ، محمد اکبر ، طلباء و طالبات کے والدین م اساتذہ کرام نے شرکت کی ۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہماری حکومت نے سکھر ، روہڑی ، صالح پٹ ، کندھرا ، علی واہن ، پنوعاقل اور ضلع بھر میں ترقیاتی کام کرائے ہیں اور عوام کی فلاح و بہود کے کاموں پر ہمیشہ توجہ دی ہے یہ ہی وجہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی مقبول جماعت ہے لوگ آئندہ الیکشن میں پی پی کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں گے ملک فلاحی جماعت کی جانب سے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا اور دکھی لوگوں کی مدد کرنا قابل ستائش عمل ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک فلاحی جماعت کے بانی و صدر ملک محمد رضوان الحق نے بتایا کہ ملک فلاحی جماعت کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرناہے اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھکر حصہ لیا جارہا ہے جماعت کے ہر کارکن کی کوشش ہوتی ہے وہ فلاحی کاموں میں زیادہ سے زیادہ بڑھ چڑھکر حصہ لیں اور عوام کے مسائل کو حل کریں شہری اور دیہی علاقوں میں یونٹس کھول کر جماعت کے دائرہ کو وسیع کیا جارہا ہے تاکہ عوام کے مسائل کو انکے گھروں کی دہلیز پر حل کیا جائے سرکاری ، نجی اسکولوں میں سالانہ امتحانات میں اچھی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے مختلف پروگرام کئے جارہے ہیں بعدازاں سید خورشید شاہ نے ملک فلاحی جماعت کندھرا یونٹ کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔