کو ئٹہ‘مختلف علاقوں میں حادثات اور واقعات میں ایک شخص جاں بحق ‘6 زخمی

پیر 22 مئی 2017 22:29

کو ئٹہ+چاغی + کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) بلو چستان کے مختلف علاقوں میں حادثات اور واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع چا غی کی تحصیل دا لبندین کے علاقے کانی میں آ سما نی بجلی گر نے سے سمیع اللہ نامی نو جوا ن جا ں بحق جبکہ محمد یونس اور عنایت اللہ شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طور پر دالبندین کے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے ، ادھر کوہلو کے علاقے فاضل شاہ میں کوہلو سے سبی جانے والی پک اپ کو بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا جس کے باعث 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں سبی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

علاوہ ازیں کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی عمر میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک مشتبہ موٹرسائیکل سوار کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے پولیس کوششیں کررہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :