وزیراعلیٰ بلوچستان کی سیکریٹری پی ایچ ای کو بھاگ میں پینے کے پانی کے پیدا ہونے والے مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت

پیر 22 مئی 2017 22:23

وزیراعلیٰ بلوچستان کی سیکریٹری پی ایچ ای کو بھاگ میں پینے کے پانی کے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سیکریٹری پی ایچ ای کو بھاگ میں پینے کے پانی کے پیدا ہونے والے مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے اور علاقے کی واٹر سپلائی اسکیم کے پانی کو زراعت کے لیے استعمال کرنے کی شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس کے ازالے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ سے رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو نے پیر کے روز یہاں ملاقات کی اور انہیں بھاگ کو درپیش پانی کے مسئلے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی واٹر سپلائی اسکیم کو علاقے کی بااثر شخصیات زراعت کے لیے استعمال کر رہی ہیں جس سے پینے کے پانی کا بحران پیدا ہوا ہے اور علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور ہو رہے ہیں جس پر وزیراعلیٰ نے سیکریٹری پی ایچ ای کو رمضان المبارک سے قبل اس مسئلے کو حل کرنے کی ہدایت کی ہے ، وزیراعلیٰ اور رکن صوبائی اسمبلی نے بھاگ کے عوام کے یقین دلایا ہے کہ حکومت ان کے ساتھ ہے اور پانی کی کمی سمیت انہیں درپیش دیگر مسائل کے فوری حل کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :