فاٹا خیبرپشتونخوا میں ضم ہوکر رہے گا، پشتونوں کی وحدت کی باتیں کرنیوالے پشتونوں کے درمیان انگریزوں کی کھینچی گئی لکیر وں کا دفاع کررہے ہیں
صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی اصغر خان اچکزئی کا خطاب
پیر 22 مئی 2017 22:14
(جاری ہے)
اس موقع پر بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی ،حاجی نظام الدین کاکڑ ،امیر علی آغا ،ملک عثمان اچکزئی ،رشید خان ناصر ،مابت کاکا ،سید عبدالباری آغا ،عصمت اللہ بازئی اوراے این پی کے دیگر صوبائی قائدین بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف ضلع قلعہ عبداللہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری خزانہ مصطفی خان اچکزئی اور پشتونخوامیپ کے مرکزی جرگہ ممبر ولی خان اچکزئی ودیگر نے دونوں پارٹیوں کے 10یونٹوں کے سیکرٹریز ومکمل کابینہ سمیت سابق پارٹیوں سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیااور کہاکہ ملک بھر میں حکمرانوں نے عوام بالخصوص پشتونوں کو دیوار سے لگا کر ان کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ،پشتونوں کی نسل کشی کے بعد اب ان کی معاشی قتل عام کے منصوبوں پر عمل شروع ہواہے ،انہوں نے کہاکہ قوم کو درپیش قومی ،معاشی مسائل پر واحد عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت نے آواز اٹھائی ہے ،انتہاپسندی ،دہشت گردی اور قومی نابرابری کے خلاف امن اور سماجی انصاف کے حصول کیلئے جرأت مندانہ موقف اختیار کرنے پر ہم اپنے 57ساتھیوں سمیت مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کرتے ہیں اور فکر باچاخان کو پشتون قوم میں پھیلانے کیلئے ادنیٰ کارکن کی حیثیت سے جدوجہد جاری رکھیںگے ،اے این پی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی نے شامل ہونیوالوں کو خوش آمد یدکہتے ہوئے کہاکہ لوگوں کا جوق درجوق فکر باچاخان سے رجوع کرنا ہمارے لئے حوصلہ افزاء ہے ،بہت جلد پشتون قوم میں باچاخان کے سرخ جھنڈے کے علاوہ کسی دوسری پارٹی کا جھنڈا دکھائی نہیں دے گا،کیونکہ رفتہ رفتہ تمام لوگوں کو پتہ چل رہاہے کہ عوامی نیشنل پارٹی ہی ان کی قومی جماعت ہے وہ تمام سیاسی کارکن جو مایوس ہوکر سائیڈ لائن ہیں انہیں چاہئے کہ وہ آکر ہمارے ساتھ شامل ہوں ،پی ٹی آئی کے جلسے میں اس سرزمین کے لوگوں کے ساتھ جوکچھ ہوا جو رویہ اپنایاگیا وہ سب کیلئے افسوسناک ہے آپ کی عزت اور آپ کی سیاست فکر باچاخان میں محفوظ ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم تمام پشتونوں کو ایک وحد ت میں لانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ،فاٹا سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اصغرخان اچکزئی کاکہناتھاکہ یہ عجیب بات ہے کہ وہ لوگ جو پشتونوں کی وحدت کی بات کرتے ہیں وہ فاٹا کے خیبرپشتونخوا میں انضمام کے مخالف ہے وزیراعظم نوازشریف وعدہ خلاف ثابت ہوئے ہیں ،انہوں نے خان عبدالولی خان سے پشتونوں کے صوبے کے نام کا وعدہ کیامگر مکر گئے وہ مدینہ منورہ میں اپنے وعدے سے مکر گئے تھے فاٹا کے حوالے سے سرتاج عزیز کی سربراہی میں جو کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اس پر اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں اور قبائلی عوام نے تحفظات کااظہار کیا تھا آج وہی کمیٹی فاٹا کے لوگوں سے ملنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ اگر مصیبت سے نکلناہے اور حالات بہتر کرنے ہے تو اس کیلئے فاٹا کا پشتونخوامیں انضمام لازم ہے ،عجیب بات ہے کہ جو لوگ پشتونوں کی وحدت کی بات کرتے ہیں وہ انگریز کی کھینچی گئی لکیروں کا دفاع کررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ فاٹا کے نمائندے شاہ جی گل آفریدی اور شہاب الدین خان خود ٹی وی ٹاک شو میں کہہ چکے ہیں کہ اسٹبلشمنٹ فاٹا کے خیبرپشتونخوا میں انضمام کی مخالف ہے کیا لوگ یہ سوال نہیں اٹھائینگے کہ کہیں مولانافضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی اسٹیبلشمنٹ کی ایماء پر تو فاٹا انضمام کے مخالف نہیں ،انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پرامن سیاسی جدوجہد کی ہے پشتونوں کے صوبے کانام ہو کالا باغ ڈیم کا ایشو حتیٰ کہ صوبائی خودمختاری کے حوالے سے بھی ہم نے اپنا کرداراداکیا 18ویں ترمیم کے بعد کسی حد تک صوبوں کو صوبائی خودمختاری مل گئی ہے یہ سال ڈیڑھ سال بھی گزر جائیگا اور اس کے بعد فاٹا خیبرپشتونخوامیں ہوکر رہے گا۔مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.