ملتان ،محکمہ خزانہ کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں کام چھوڑ ہڑتال

پیر 22 مئی 2017 22:10

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) ملتان میں محکمہ خزانہ ملازمین کا مطالبات کے حق میں کام چھوڑ ہڑتال کی اور اپنے ہی دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا،تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں دفاتر کو تالے لگا کر کام چھوڑ ہڑتال کی اوربازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنے ہی دفتر کے سامنے دھرنا دیدیا،، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملازمین کے سکیل اپ گریڈ نہیں کئے جارہے جس کی وجہ سے تنخواہوں میں اور دیگر مراعات میں بھی اضافہ نہیں کیا جارہا۔

(جاری ہے)

دوسرے محکموں کے ملازمین کو تنخواہیں اورپنشن دینے والے خود مسائل کا شکار ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اب جھوٹے وعدے قبول نہیں کئے جائیں گے جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :