Live Updates

عمران خان ایک گمراہ شخص ‘خان صاحب دن کے وقت منشیات سونگھ لیتے ہیں اور پھرالزامات لگاتے ہیں ‘رانا ثناء اللہ خان

عمران خان ہربات میں گمراہی پھیلاتے ہیں اور وہ نواز شریف کیخلاف اپنا بغض چھپا نہیں سکتے‘ نفرت کا جوبیج عمران خان نے بویاہے وہ 2018 کے الیکشن میں رکاوٹیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے عمران خان ہیں جو اپنے ملک کو بیماری کی طرح لگ گئے ہیں پاکستان دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں امریکا کی تعریف کا محتاج نہیں ہے وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان کی میڈیا سے گفتگو

پیر 22 مئی 2017 22:10

عمران خان ایک گمراہ شخص ‘خان صاحب دن کے وقت منشیات سونگھ لیتے ہیں اور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان ایک گمراہ شخص ہیں ہربات میں گمراہی پھیلاتے ہیں اور وہ نواز شریف کیخلاف اپنا بغض چھپا نہیں سکتے‘خان صاحب دن کے وقت منشیات سونگھ لیتے ہیں اور پھرالزامات لگاتے ہیں جبکہ نفرت کا جوبیج عمران خان نے بویاہے وہ 2018 کے الیکشن میں رکاوٹیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے عمران خان ہیں جو اپنے ملک کو بیماری کی طرح لگ گئے ہیں جبکہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں امریکا کی تعریف کا محتاج نہیں ہے۔

پنجاب اسمبلی میں وزیرقانون پنجاب راناثنا اللہ خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ایک آزاد ملک ہے اور اس کی اپنی خارجہ پالیسی ہے جبکہ امریکا کی اپنی خارجہ پالیسی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کاموقف واضح ہے کہ سعودی عرب ہمارے لیے اہم ملک ہے ، اس کے ساتھ ہماری گہری مذہبی وابستگی بھی ہے،یہی نہیں ایران بھی ہمارا ہمسایہ اور بھائی ملک ہے جبکہ ایران کیساتھ پاکستان کے ہمیشہ سے ہی تعلقات رہے ہیں،پاکستان کا کام ایران اور سعودی عرب میں اختلافات ختم کرنا ہے کیونکہ پاکستان اور ایران نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دینے والا ملک ہے، ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ٹرمپ کی تعریف کے محتاج نہیں ہیں جبکہ امریکی صدر کیلئے کہاجارہاہے وہ امریکا کیلئے مشکل کا باعث بنے گا۔ منشیات کے خلاف موجودہ حکومت کی مکمل توجہ ہے لیکن اے لیول کے سیاستدان بھی منشیات کا شکار ہیں۔رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ عمران خان ایک گمراہ شخص ہیں ہربات میں گمراہی پھیلاتے ہیں اور وہ نواز شریف کیخلاف اپنا بغض چھپا نہیں سکتے،خان صاحب دن کے وقت منشیات سونگھ لیتے ہیں اور پھرالزامات لگاتے ہیں جبکہ نفرت کا جوبیج عمران خان نے بویاہے وہ 2018 کے الیکشن میںر کاوٹیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات