بجٹ میں الیکٹرانک میڈیاپر ٹیکسوں کے حوالے سے بجٹ تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا اور الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی، حکومت میڈیا کو آ ئین کے تحت مکمل آزادی فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل کریگی،ماہ رمضان میں پولٹر ی گوشت کی عوام کو فراہمی یقینی بنائی جائیگی ،حکومت پولٹری کی قیمتوں پر گہری نظر رکھے گی ،پولٹری ایسوسی ایشن حکومت اس سلسلے میں مکمل تعاون کرے

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پا کستان براڈ کاسٹرز،پولٹری ایسوسی ایشن اور کسان اتحاد کے وفود سے ملاقاتوں میں گفتگو

پیر 22 مئی 2017 22:07

بجٹ میں الیکٹرانک میڈیاپر ٹیکسوں کے حوالے سے بجٹ تجاویز پر سنجیدگی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بجٹ میں الیکٹرانک میڈیاپر ٹیکسوں کے حوالے سے بجٹ تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا اور الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی، حکومت میڈیا کو آ ئین کے تحت مکمل آزادی فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل کرے گی،حکومت میڈیا کی جانب سے ملنے والے فیڈ بیک کو مثبت انداز میں استعمال کرتی ہے اور معاشرے کے مختلف طبقات کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھاتی ہے جبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ماہ رمضان میں پولٹر ی گوشت عوام کو فراہمی یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ حکومت پولٹری کی قیمتوں پر گہری نظر رکھے گی اور پولٹری اسوسی ایشن حکومت کے ساتھ قیمتوں کی مانیٹرنگ کے حوالے مکمل تعاون کرے تاکہ عوام مقدس ماہ میں فائدہ پہنچایا جاسکے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو پاکستان براڈ کاسٹرز ایسو سی ایشن،پولٹری ایسوسی ایشن اور کسان اتحاد کے وفود سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں گفتگو کررہے تھے ۔پاکستان براڈ کاسٹرز ایسو سی ایشن کے صدر میاں عامر محمو د کی قیادت میںملنے والے وفد سے گفتگوکررہے تھے ۔وفد میںمیر ابراہیم،شکیل مسعود،سلطان لاکھانی،طاہر اے خان اور دوریدقریشی شامل تھے۔وفد نے وزیر خزانہ کو الیکٹرانک میڈیاپر ٹیکسوں کے حوالے سے بجٹ تجاویز پیش کیں ۔

انہوں نے الیکٹرانک میڈیاکو درپیش مسائل سے وزیر خزانہ کو آ گاہ کیا اور انکو فوری طور پر حل کرنے کی درخواست کی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ آنے والے بجٹ میں تمام تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا اور الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔میڈیا کے پاس معاشی ترقی اور لوگوں کی فلاح کو اجاگر کرنے اور حکومت اور عوام کے درمیان گیپ کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

حکومت میڈیا کی جانب سے ملنے والے فیڈ بیک کو مثبت انداز میں استعمال کرتی ہے اور معاشرے کے مختلف طبقات کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت میڈیا کو آ ئین کے تحت مکمل آزادی فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل کرے گی۔ قبل ازیں وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے پولٹری ایسوسی ایشن اور کسان اتحاد کے وفود نے ملاقات کیں اور اپنی بجٹ تجاویز پیش کیں۔

وزیر خزانہ نے ماہ رمضان میں پولٹر ی گوشت عوام کو فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت پولٹری کی قیمتوں پر گہری نظر رکھے گی اور پولٹری اسوسی ایشن اس حوالے سے حکومت کے ساتھ قیمتوں کی مانیٹرنگ کے حوالے مکمل تعاون کرے تاکہ عوام کو فائدہ پہچایا جاسکے۔وزیر خزانہ نے کہاکہ پولٹری کا شعبہ معیشت کی بہتری اور اور محصولات کے حصول کے لئے اہم کردار ادا کررہا ہے اور حکومت اس شعبہ کو مکمل سپورٹ کرے گی۔کسان اتحاد کے ووفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ذراعت معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔حکومت شعبہ کیلئے پہلے سے کئی مراعات دے چکی ہے۔کسان طبقہ کو مراعات کا مکمل فائدہ اٹھانا چاہئے۔( و خ )

متعلقہ عنوان :