مئیر کراچی وسیم اختر نے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کیخلاف عدالت عالیہ میں آئینی درخواست دائر کردی

پیر 22 مئی 2017 22:04

مئیر کراچی وسیم اختر نے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کیخلاف عدالت عالیہ میں آئینی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) مئیر کراچی وسیم اختر نے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے خلاف عدالت عالیہ میں آئینی درخواست دائر کردی ،عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ معطل کرنے کا حکم دیا تھا،تاہم سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ،چینی کمپنیاں معاہدے کے خلاف ورزی کرتے ہوئے شہر کے ساحل کو گندہ کررہی ہہیں ،اس بارے میں حکومت سندھ کو وقت دیا گیا تھا کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے،تاہم حکومت سندھکی عدم دلچسپی کے سبب عدالت سے رجوع کیا ہے ،شہر میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں اور پیسے بھی ضائع ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :