اے این ایف کی بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی

پی آئی اے کی پرواز سی20کلو گرام پر مشتمل ہیروئن کی10پیکٹ برآمد ،2ائیر کرافٹ انجینئروں سمیت انجینئرنگ اور کیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ کے 18اہلکاروں کوحراست میں لے لیا گیا ایڈیشنل آئی جی پنجاب حسین اصغر کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل

پیر 22 مئی 2017 21:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) انسداد منشیات فورس (اے این ایف)نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پی آئی اے کی پرواز سی20کلو گرام پر مشتمل ہیروئن کی10پیکٹ برآمد کر کی2ائیر کرافٹ انجینئروں سمیت انجینئرنگ اور کیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ کے 18اہلکاروں کوحراست میں لے لیا ہے جبکہ ایڈیشنل آئی جی پنجاب حسین اصغر کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے پی آئی اے ترجمان لندن میں پی آئی اے کے طیارے سے ہیروئن برآمدگی کے واقعہ کے بعدایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں کی روانگی سے قبل ان کی مکمل تلاشی کی پالیسی کے تحت پیر کے روز 4طیاروں کی تلاشی کی دوران اسلام آباد سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کی785سے 20کلو اعلیٰ کوالٹی ہیروئن برآمد کر لی گئی یہ ہیروئن10مختلف پیکٹوں میں پیک کر کے جہاز کی چھت میں سیلنگ کے اندر چھپائی گئی تھی ہیروئن برآمدگی کے بعد پی آئی کی2انجینئروں کے علاوہ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے 9اور کچن ڈیپارٹمنٹ کی7ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے تاہم اے این ایف اور پی آئی اے سکیورٹی عملے نے تفصیلی چیکنگ کے بعد جہاز کو کلیئر کر دیا اور پرواز2گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی ادھر وزیر اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان نے فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پنجاب حسین اصغر کی سربراہی میں اس سمگلنگ مافیا کو بے نقاب کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔