پشاور،ضلعی انتظامیہ کی حیات آباد میں میڈیکل سٹورز میں زا ئد المعیاد ادویات پر کارروائی، ادویات قبضے میں لے لیں

پیر 22 مئی 2017 21:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت کے حیات آباد میں مختلف میڈیکل سٹورز میں زا ئد المعیاد ادویات کی موجودگی پر ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت کاروائی کرتے ہوئے زائد المیعاد ادویات کو مزید کاروائی کے لیے قبضے میں لے لیا۔ اس حوالے سے پیرکے روز ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر یوٹی طلعت فہد اور رینہ سوہر وردی نے محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹر صفی اللہ کے ساتھ حیات آباد میں مختلف میڈیکل سٹورز کی چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

کاروائی کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں زا ئد المیعاد ادویات کو قبضے میں لے لیا گیا اورمالکان کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت کاروائی کی جا ئے گی جس میں قید یا جرمانہ یا دونوں شامل ہو سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم نے اپنے دفتر سے جاری بیان میں پشاور کے تمام میڈیکل سٹورز مالکان کو خبردار کیا ہے کہ وہ زا ئد المیعاد ادویات کو اپنے سٹور میں نہ رکھیں اورمعیاد ختم ہونے کی تاریخ سے پہلے ہی اس کو اپنے سٹو ر سے ہٹا دیں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :