پشاور اور بلخصوص این اے 4کے عوام بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید کمی محسوس کرینگے، ناصر موسیٰ زئی

پیر 22 مئی 2017 21:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ناصر موسیٰ زئی نے کہاہے کہ پشاور اور بلخصوص این اے 4کے عوام انشاء اللہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید کمی محسوس کرینگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سوڑزئی پایان کے علاقے غریب آباد میں 100کے وی ٹرانسفارمر کی تنصیب کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ این فور کے دیہات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میںکافی حد تک کمی آئی ہے جسکا کریڈیٹ مسلم لیگ (ن) کو جاتا ہے ‘ گزشتہ ادوار میں ایسا وقت تھا کہ پشاور کے بیشتر دیہات میں بجلی کا نام و نشان نہیں تھا آ ج وہاں کے عوام بھی زندگی کی اس بنیادی سہولت سے مستفیدہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناصرموسیٰ زئی نے مزید کہا کہ رمضان اور باقی ماندہ گرمی کے موسم میں پیسکو کو خسارے کے باوجود بھی بجلی کی فراہم یقینی بنائی جائیگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مخالفین کو آڑھے ہاتھو ںلیتے ہوئے نا صر موسیٰ زئی نے کہا کہ این اے فور میں پی ٹی آئی کے وہ لوگ عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں جنہوں نے اس علاقے کو مسائلستان بنا دیا ہے‘ عوام ایسے لوگوں کو پہچان چکی ہے اور انشاء اللہ اس کا بدلہ 2018کے الیکشن میں ان دھوکے بازوں سے لے گی۔ اس موقع پر تقریب سے نیاز محمد نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :