پشاور،تحریک انصاف کے سوشل میڈیا سنٹر پر نامعلوم افراد کا حملہ ،

توڑ پھوڑ کرتے ہوئے کیمرے ،ْ یوایس بی اور میموری کارڈز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا

پیر 22 مئی 2017 21:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) صدر ڈینز ٹریڈ سنٹر میں خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا سنٹر پر نامعلوم افراد نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے کیمرے ،ْ یوایس بی اور میموری کارڈز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا اطلاع ملتے ہی حکومتی عہدیدار اور پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے جبکہ پولیس نے ڈینز کے داخلی و خارجی راستوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کردی ہے پولیس کے مطابق تحریک انصاف خیبر پختونخوا سوشل میڈیا سنٹر کے انچارج فرقان کاکا خیل نے بتایاکہ اس کا ڈینز میں نجی کمپنی کا دفتر ہے جبکہ وہ اپنے دفتر سے پارٹی کی سوشل میڈیا سنٹر میں چلا رہا ہے جمعہ کے روز معمول کے مطابق چھٹی کرگئے جبکہ پیر کے روز آئے تو جسے ہی دفتر کھولا تو اندر سامان بکھرا پڑا تھا اور نامعلوم افراد کیمرے ،ْ میموری کارڈز اور دیگر سامان لے اڑے تھے دوسری جانب اطلاع ملتے ہی حکومتی ترجمان مشتاق غنی ،ْ پولیس اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے جبکہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کردی ہے ۔