میڈیاانتہاء پسندی کے خلاف سیسہ پلائی دیواربنے ،میڈیاکوسماجی اورمذہبی اقدارکے تحفظ کیلئے بھی کرداراداکرناچاہئے،نثار

پیر 22 مئی 2017 21:19

میڈیاانتہاء پسندی کے خلاف سیسہ پلائی دیواربنے ،میڈیاکوسماجی اورمذہبی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ میڈیاانتہاء پسندی کے خلاف سیسہ پلائی دیواربنے ،میڈیاکوسماجی اورمذہبی اقدارکے تحفظ کیلئے بھی کرداراداکرناچاہئے ۔ان خیالات کااظہاروفاقی وزیرداخلہ نے پاکستان براڈکاسٹرزایسوسی ایشن کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔جنہوں نے اسلام آبادمیں وزیرداخلہ سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

پاکستان براڈکاسٹرزایسوسی ایشن کے نمائندوں کی وزیرداخلہ سے ملاقات کے دوران قومی سلامتی امور،میڈیاانڈسٹری اموراورایگزیکٹ اسکینڈل کامعاملہ زیرغورآیا۔اس دوران وزیرداخلہ نے کہاکہ قومی سلامتی کے معاملے پرمیڈیامالکان اورصحافتی تنظیموں سے خودبات کروں گا۔وزیرداخلہ نے کہاکہ میڈیاانتہاء پسندی کے خلاف سیسہ پلائی دیواربن جائے ،میڈیاکوانتشارپھیلانے والے کے خلاف بھی کرداراداکرناچاہئے اورمیڈیاکومعاشرے میں بھی سماجی ومذہبی اقدارکے تحفظ کیلئے بھی کام کرناچاہئی۔(یاسرعباسی)