اسلامی سربراہی کانفرنس میں راحیل شریف کو زیادہ توجہ دی گئی، شیریں مزاری

نواز شریف سے اختلافات اپنی جگہ لیکن وہ ملک کے وزیراعظم ہیں انہیں زیادہ توجہ اور عزت دی جانی چاہیے تھی:میڈیا سے گفتگو

پیر 22 مئی 2017 21:17

اسلامی سربراہی کانفرنس میں راحیل شریف کو زیادہ توجہ دی گئی، شیریں مزاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو اسلامی سربراہی کانفرنس میں زیادہ توجہ اور عزت دی جانی چاہیے تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ اسلامی سربراہی کانفرنس میں وزیراعظم نواز شریف کو تقریر نہ کرنے دینے کے واقعے کے شدید مذمت کی۔ شیریں مزاری کا کہنا تھاکہ اسلامی سربراہی کانفرنس میں راحیل شریف کو زیادہ توجہ دی گئی۔ نواز شریف سے اختلافات اپنی جگہ ہیں لیکن وہ ملک کے وزیراعظم ہیں۔ انہیں اسلامی سربراہی کانفرنس میں زیادہ توجہ اور عزت دی جانی چاہیے تھی۔۔