3روزہ ایل ای جیز لائوسٹاک ایمرجنسی گائڈلائن اینڈ سٹینڈرڈس کی ٹریننگ اختتام پذیر

پیر 22 مئی 2017 21:12

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) 3روزہ ایل ای جیز لائوسٹاک ایمرجنسی گائڈلائن اینڈ سٹینڈرڈس کی ٹریننگ مقامی ہوٹل میں اختتام پائی۔اس ٹریننگ میں محکمہ لائوسٹاک، ڈیزاسٹر منیجمنٹ، NCHD, اور ریسکیو 1122 کے افسران نے شرکت کی۔اس ٹریننگ کا مقصد کسی بھی قسم کی قدرتی آفات کے دوران مال مویشیوں کو بچانے ان کی خوراک اور رہائش کے بارے میں تھی۔

(جاری ہے)

اس ٹریننگ کا انعقاد اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ خوراک و زراعت کے تعاون سے کیا گیا۔ڈاکٹر غنی نے اس کورس کے شرکائ کو ٹریننگ دی تقسیم اسناد کے موقع پر ڈائریکٹر لائوسٹاک ڈاکٹر محمد ابراھیم مہمان خصوصی تھے۔ انھوں نے قدرتی آفات کے دوران مال مویشی اور دیگر جانوروں کو بچانے کی افادیت کو واضع کیا۔شرکاء نے ادارہ خوراک و زراعت، اقوام متحدہ اور محکمہ لائوسٹاک گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا کہ اس ٹریننگ کی وجہ سے انکی قوت اور مہارت میں مزید اضافہ ہوا۔