مریدکی: رکشہ تیز رفتاری کے باعث قلا بازیاں کھاتا ہوا بجلی کے پول سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ، پانچ زخمی

پیر 22 مئی 2017 21:10

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) جی ٹی روڈ پر شامکے کے قریب مسافر رکشہ تیز رفتاری کے باعث قلا بازیاں کھاتا ہوا بجلی کے پول سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مسافر رکشہ مریدکے سے سواریاں بٹھا کر لاہور جا رہا تھا کہ شامکے کے قریب مبینہ طور پر تیزر فتاری کے باعث قلا بازیاں کھاتا ہوا سڑک کنارے لگے بجلی کے پول سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں60سالہ نا معلوم شخص جاں بحق جبکہ حامد ولد ادریس، امانت ولد عاشق، شفیق، ساجد ولد صدیق زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو1122کی امدادی ٹیم نے دو افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کرکے گھر بھیج دیا جبکہ تین افراد کو ہستپال پہنچا دیاگیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :