ملک بھر میں شہروں کے مصروف علاقوں میں ریلوے کی زمینوں پر ماڈل کھوکھا بازار قائم کرنے کا پلان تیار کیاجائے ، وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ہدایت
پیر 22 مئی 2017 21:08
(جاری ہے)
خواجہ سعد رفیق ریلوے کی زمینوں پر تہہ بازاری کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ڈائریکٹرپراپرٹی اینڈ لینڈ ارشدسلام خٹک نے مجوزہ پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی ۔
اجلاس میں چیئرپرسن مسز پروین آغا، چیف ایگزیکٹوآفیسر ریلویز محمدجاوید انور ، مشیر ریلویز انجم پرویز، ممبرفنانس غلام مصطفی، ایڈیشنل جنرل منیجرانفراسٹرکچر ہمایوں رشید اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ریلوے کی زمینوں پر قائم ہوئے چھوٹی اور بڑی صنعتوںبارے پالیسی کی منظوری دی گئی جس کے تحت ان کارخانوں سے نہ صرف آئندہ وصولی کی جائے گی بلکہ پچھلے پندرہ سال کے بقایا جات بھی لیے جائیں گے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کی قیمتی زمین عارضی بازاروں کے لیے مقامی بااثرافراد کے حوالے نہیں کی جاسکتی ۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب میں محکمہ بلدیات کے ساتھ ریلوے کی زمینوں پر ماڈل بازار بنانے کے لیے منصوبہ بندی کی جائے اور پھر اس ماڈل کو سندھ اور خیبر پختونخواہ سمیت پورے ملک میں لے جایاجائے ۔ خواجہ سعد رفیق کو بتایا کہ ان کی منظور کردہ پالیسی کے مطابق ریلوے کی زمینوں پر کار اور موٹر سائیکل پارکنگ کی سہولت دی جارہی ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ماڈل بازاروں کے لیے پہلے مرحلے میں صرف کلوزڈ سیکشنوں پر جگہوں کی نشاندہی کی جائے اور ریلوے لائنوں کے قریب ایسی منصوبہ بندی کرتے ہوئے انسانی زندگیوں کے تحفظ اور ٹرین آپریشن کو مدِنظررکھاجائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.